جموں: جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے قریب چار ہزار یاتریوں پر مشتمل 25 واں قافلہ پیر کی صبح وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں واقع پوتر گھپا کے درشن کے لئے پہلگام اور بالتل بیس کیمپوں کی طرف روانہ ہوگیا۔pilgrims leave jammu for Amarnath Yatra
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بھگوتی نگر بیس کیمپ سے پیر کی صبح 3 ہزار8 سو62 یاتریوں پر مشتمل 25 واں قافلہ 125 گاڑیوں میں سخت سیکورٹی بندوبست کے بیچ پوتر گھپا کے درشن کے لئے پہلگام اور بالتل بیس کیمپوں ی طرف روانہ ہوگیا۔Amarnath yatra 2022
انہوں نے کہا کہ ان یاتریوں میں سے 1 ہزار8 سو35 یاتری بالتل بیس کیمپ کی طرف 46 گاڑیوں میں روانہ ہوگئے جبکہ 2 ہزار27 یاتری79 گاڑیوں میں پہلگام بیس کی طرف روانہ ہوگئے۔ان کا کہنا تھا کہ اس قافلے کے ساتھ بھگوتی نگر بیس کیمپ سے اب تک 1 لاکھ 35 ہزار5 سو85 یاتری پوتر گھپا کی طرف روانہ ہوگئے۔