اردو

urdu

ETV Bharat / state

National Seminar Held at Jammu University جموں یونیورسٹی کے شعبہ اُردو کی جانب سے ’غیر افسانوی اُردو ادب‘ قومی سمینار کا انعقاد - قومی سمینار کا انعقاد

پروفیسر احمد محفوظ نے ملک کے مختلف حصوں میں غیرافسانوی ادب کی موجود ہ صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا۔اپنے صدارتی خطاب میں پروفیسر زمان آزردہ نے شعبہ اردوجموں یونیورسٹی کواہمیت کے حامل موضوع پر قومی سیمینار منعقد کرنے کےلئے مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ غیرافسانوی اردو زبان کے فروغ میں پطرس بخاری، رشید احمد صدیقی، مشتاق یوسفی، قدرت اللہ شباب وغیرہ جیسے ادیبوں نے اہم کردارنبھایاہے۔ A ceremony was held in Jammu University regarding Urud literature

قومی سمینار
قومی سمینار

By

Published : Dec 23, 2022, 3:40 PM IST

جموں یونیورسٹی کے شعبہ اردو کی جانب سے پروفیسر گیان چند جین سمینار ہال میں ”غیرافسانوی اُردوادب “کے موضوع پریک روزہ قومی سیمینارکاانعقادکیاگیا،جس کی صدارت پروفیسر زماں آزردہ سابق صدرشعبہ اُردوکشمیریونیورسٹی نے کی، جبکہ کلیدی خطبہ جواہرلال نہرویونیورسٹی نئی دہلی کے پروفیسرانورپاشانے پیش کیا۔اس موقع پرجامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی کے پروفیسراحمدمحفوظ مہمان خصوصی جبکہ دہلی یونیورسٹی کے پروفیسرمحمدکاظم مہمان ذی وقار کی طورپر شرکت کی ۔A ceremony was held in Jammu University regarding Urud literature

قومی سمینار

ایوان صدارت میں پروفیسرمحمدریاض احمدصدرشعبہ اُردوبھی موجودتھے۔پروفیسر انور پاشا نے ”غیرافسانوی اردو ادب “کی ابتداء، تاریخ اورارتقاءسے متعلق فکرانگیز کلیدی خطبہ پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ اُردو میں غیرافسانوی ادب میں بہت سی اصناف ہیں جنہوں نے مختلف ارتقائی مراحل طے کئے ہیں۔غیرافسانوی ادب کی اصناف میں سیاسی وغیر سیاسی تحریریں، سوانح نگاری اور خود نوشت ،خاکہ نگاری ،رپورتاژ،مکتوب نگاری، مذہبی تحریریں، اور فلسفیانہ تحریریں شامل ہیں۔

پروفیسرانورپاشانے کہاکہ غیر افسانوی نثری ادب میں حقائق بیانی سے کام لیاجاتاہے اوران تحریروں کی بہت زیادہ اہمیت ہوتی ہے۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے پروفیسر احمد محفوظ نے غیرافسانوی اردو ادب کی مختلف اصناف کی تاریخ کے حوالے سے سیرحاصل بحث کی ۔ انہوں نے غیرافسانوی اردونثر کے ارتقاءپر بھی روشنی ڈالی۔

پروفیسر احمد محفوظ نے ملک کے مختلف حصوں میں غیرافسانوی ادب کی موجود ہ صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا۔اپنے صدارتی خطاب میں پروفیسر زمان آزردہ نے شعبہ اردوجموں یونیورسٹی کواہمیت کے حامل موضوع پر قومی سیمینار منعقد کرنے کےلئے مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ غیرافسانوی اردو زبان کے فروغ میں پطرس بخاری، رشید احمد صدیقی، مشتاق یوسفی، قدرت اللہ شباب وغیرہ جیسے ادیبوں نے اہم کردارنبھایاہے۔

پروفیسر زمان آزردہ نے غیر افسانوی ادب کی مختلف اصناف مثلاً خود نوشت، سفرنامہ، طنز و مزاح،رپورتاژ، انشائیہ ، خاکہ نگاری وغیرہ پر بھی روشنی ڈالی۔پروفیسر محمد کاظم نے کہا کہ غیر افسانوی اصناف کو اُس طرح سے پذیرائی نہیں ملی ہے جس طرح سے غیرافسانوی ادب میں شامل اصناف توجہ کی مستحق ہیں۔نظراندازکی گئی اصناف سخن کی ترقی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ انہوں نے اس سیمینار کو اردو کے طلباء اور اسکالرز کے لیے انتہائی معلوماتی اورمفیدقراردیا۔

ڈاکٹر فرحت شمیم، اسسٹنٹ پروفیسرشعبہ اردوجموں یونیورسٹی نے پروگرام کی نظامت کے فرائض انجام دیئے جبکہ شکریہ کی رسم ڈاکٹر عبدالرشید منہاس اسسٹنٹ پروفیسرشعبہ اُردونے پیش کی۔ قبل ازیں اپنے خطبہ استقبالیہ میں صدرشعبہ اُردوجموں یونیورسٹی پروفیسر محمد ریاض احمد نے اردو میں غیر افسانوی ادب پر روشنی ڈالی اور مہمانوں و سامعین کاوالہانہ استقبال کیا۔

اس موقع پرشعبہ اُردومیں قاسمی کتب خانہ تالاب کھٹیکاں اور ایم آر پبلی کیشن دہلی کی جانب سے کتب نمائش کا انعقادبھی کیا گیاتھا۔علاوہ ازیں سیمینارمیں افتتاحی تقریب کے بعد دو تکنیکی اجلاس بھی منعقدہوئے جس میں جموں کشمیریوٹی اوربیرونی ریاستوں کے اسکالرس نے موضوع کی مناسبت سے اپنے اپنے مقالات بھی پیش کئے۔ان تکنیکی اجلاس کی صدارت کے فرائض خالد حسین، احمد محفوظ اور محمد کاظم نے انجام دیئے ۔اس موقع پر ملک کی مختلف یونیورسٹیز اور کالجوں جیسے پنجاب یونیورسٹی، دہلی یونیورسٹی اور جموں یونیورسٹی، جی ڈی سی سانبہ، جی ڈی سی راجوری اور جی ڈی سی بلاورسے تعلق رکھنے والے جن مقالہ نگاروں نے اپنے مقالات پیش کئے اُن میں ڈاکٹر جاوید احمد، ڈاکٹر الطاف میر، ڈاکٹر اعجاز حسین شاہ، ڈاکٹر جاوید مغل، ڈاکٹر امجد علی بابر، محمد عمران، محمد سلطان، ڈاکٹر منظور احمد (کشمیر)، ڈاکٹر مقیم انصاری اور ڈاکٹر جاوید احمد شاہ شامل تھے۔

ان اجلاس کی نظامت کے فرائض ڈاکٹرعبدالرشیدمنہاس نے انجام دیئے جبکہ شکریہ کی تحریک صدرشعبہ اُردوجموں یونیورسٹی پروفیسرمحمدریاض احمدنے پیش کی۔سیمینارمیں طلباء،اسکالرس، فیکلٹی ممبران کے علاوہ سول سوسائٹی ممبران اورمعززشہریوں مثلاًخالد حسین، اسیر کشتواری، خورشید کاظمی، اسلم قریشی، پیارے ہتاش، ڈاکٹر عبدالرشید منہاس، ڈاکٹر فرحت شمیم، ڈاکٹر امجد علی بابر، ڈاکٹر طاہرہ شاہ، ڈاکٹر عاشق چوہدری، ڈاکٹر جاوید اقبال، ڈاکٹر محمود احمد، ڈاکٹر جاوید مغل، ڈاکٹر اعجاز شاہ، ڈاکٹر مقیم انصاری، لطف الرحمان آزاد، عبدالصمد، ڈاکٹر الطاف احمد میر، ڈاکٹر عبدالقیوم، ڈاکٹر رضا محمود، ڈاکٹر جاوید اقبال، ڈاکٹر اعجاز احمد، گگن دیپ، رچھپال شرما، سنیل دت، محمد مقبول، محمد فاروق، طارق ابرار اور دیگران نے بھی شرکت کی ۔

مزید پڑھیں:Accreditation To Journalists جموں و کشمیر میں صحافیوں کی ایکریڈیٹیشن کیلئے کمیٹی تشکیل

ABOUT THE AUTHOR

...view details