ملک کے بیشتر حصوں میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر آکسیجن کی شدید قلت ہے۔ اس کے نتیجے میں بہت سارے کورونا مریض مر رہے ہیں۔ اس کے پیش نظر جموں و کشمیر انتظامیہ نے جموں و کشمیر میں آکسیجن جنریٹ کرنے والے پلانٹز کو 24 گھنٹے کام کرنے کا حکم دیا ہے۔
انتظامیہ نے آکسیجن سپلائی کو گرین کوریڈور کے دائرے میں لانے کا حکم دیا ہے تاکہ جہاں آکسیجن سیلنڈرز سے بھری ہوئی گاڈی کو ہسپتالوں تک پہنچنے میں آسانی ہو۔
جموں کے 'بھری برہمنا انڈسٹریل کمپلکس' میں آکسیجن جنریٹ کرنے والی ایک نجی کمپنی میں اس وقت 24 گھنٹے سیلنڈرز فل کئے جا رہیے ہیں۔ ویلی منرلز نامی اس آکسیجن پلانٹ کے منیجر ساہل کوہلی نے ای ٹی وی بہارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ نے ان کو ہدایت دی ہے کہ وہ 24 گھنٹے پلانٹ پر کام جاری رکھے اور سرکاری و نجی ہسپتالوں کے لیے آکسیجن سیلندرز کی سپلائی کو یقینی بنایا جائے۔