جموں کے ضلع ترقیاتی کمشنر انشل گرک نے گزشتہ روز ایک حکمنامہ جاری کرتے ہوئے بازاروں میں دکانوں کو مرحلہ وار طریقے پر کھولنے کا حکم جاری کیا جس حکم کو نافذ کرنے کے لیے جموں ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ افسران اور پولیسں محکمہ متحرک ہوچکا اور آج جموں کے مختلف بازاروں میں ان دکانوں کو بند کرا دیا گیا جن کو حکمنامے کے مطابق آج دکانیں کھولنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔
جموں میں 50 فیصد دکانیں بند رکھنے کا حکمنامہ جاری
ضلع جموں میں کورونا وائرس کے انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے اور مارکٹ میں لوگوں کے ہجوم کو کم کرنے کے لیے ضلع مجسٹریٹ نے گزشتہ شام نیا حکم جاری کرتے ہوئے صرف پچاس فیصد ہی دکانیں کھولنے کی اجازت دی ہے۔
وہیں جموں کے چند علاقوں کی ناکہ بندی کر کے داخلے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے اور ان علاقوں میں کورونا متاثرین کے ساتھ رابطے میں آنے والوں کی ٹیسٹنگ کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔
کنٹینمنٹ زون قرار دیے گئے علاقوں کی سخت نگرانی کرنے اور لوگوں کی نقل و حرکت کو مسدود کرنے کی خاطر سخت احکامات صادر کیے گئے ہیں، ان علاقوں میں لاؤڈ اسپیکروں کے ذریعے لوگوں کو گھروں میں رہنے اور بلا ضرورت باہر آنے سے پرہیز کرنے کی اپیل کی جا رہی ہے تاکہ کورونا وائرس سے عوام کو محفوظ رکھا جاسکے۔
TAGGED:
جموں میں کورونا وائرس