مہنگی پیاز کے چکر میں لوگ پیاز کو اپنی تھالی سے کم کر رہے ہیں۔ پیاز کے داموں میں اضافے کی وجہ سے ایک بار پھر عوام غصے میں ہے۔
جموں و کشمیر کے دکانداروں کا کہنا ہے کہ 'دام میں اضافے کے سبب عام لوگ بھی اب پیاز کم خرید رہے ہیں۔ جہاں دکاندار ہر روز ڈھائی سے تین کوئنٹل پیاز بیچتے تھے۔ وہیں قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے آج ایک کوئنٹل پیاز فروخت کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔
پیاز کی بڑھی ہوئی قیمتوں نے ذائقہ بگاڑ دیا - کشمیر کے دکاندار
ملک میں ایک بار پھر پیاز کی قیمتوں نے آسمان چھو لیا ہے۔ جہاں دارالحکومت دہلی میں پیاز کے بڑھتے داموں پر سیاست تیز ہو گئی ہے وہیں جموں و کشمیر میں بھی پیاز کے داموں میں اضافے نے لوگوں کی تھالی کا ذائقہ بگاڑ دیا ہے۔
جموں میں پیاز کے دام
دراصل گزشتہ برس خشک سالی نے اور اس بار مانسون کی تاخیر نے مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ اس بار کئی جگہوں پر موسلادھار بارش کی وجہ سے بڑے پیمانے پر پیاز کی فصل بھی برباد ہو گئی۔ نتیجتاً منڈیوں میں پیاز کی سپلائی کم ہو گئی اور قیمت خریداروں کو رلانے لگی۔
حالانکہ بڑے دکانداروں کو امید ہے کہ بھلے ہی پیاز کے دام آج ایک تشویش کا موضوع ہے لیکن حکومت کی جانب سے پیاز کو جمع کرنے والوں پر دباؤ بنانے کے بعد کچھ حد تک پیاز کے دام آج 6 سے 7 روپے کم ہوئے ہیں۔
Last Updated : Oct 2, 2019, 3:25 AM IST