ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی 5 ستمبر کو یوم اساتذہ منایا جاتا ہے۔ تاہم کوروناوائرس کی وجہ سے اس بار جموں میں کسی طرح کی تقریب کا اہتمام نہیں کیا گیا۔ جموں کے ٹیچر بھون میں خاموشی چھائی رہی۔
جموں میں 'یوم اساتذہ' سرکاری سطح پر منایا جاتا تھا۔ تاہم اس بار ایسا دیکھنے کو نہیں ملا۔ جموں و کشمیر یونین ٹریٹری کے گورنر منوج سنہا نے 'یوم اساتذہ' کے موقعہ پر اساتذہ کو مبارک باد پیش کی۔'
دوسری جانب طلبا کے ساتھ ساتھ دانشوروں نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر اور فیس بک پر 'یوم اساتذہ' کے موقعہ پر اساتذہ کو مبارک باد پیش کی۔