جموں خطہ کے کٹرا علاقے میں ایک شخص ڈیلٹا پلس ویریئنٹ نامی وائرس سے متاثر پایا گیا ہے جس کی تصدیق گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپاتل جموں کی پرنسپل ڈاکٹر سوسی سوڈان نے کی۔
انہوں نے کہا کہ دس روز قبل کٹرا سے دہلی لیبارٹری کے لئے ٹیسٹ سمپل بھیجا گیا تھا جوکہ آج ڈیلٹا پلس ویریئنٹ سامنے آیا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ مریض کا ٹیسٹ سمپل جموں میڈیکل کالج سے نہیں کیا گیا تھا۔