رامبن کے دومختلیف مقامات پرسڑک حادثہ رام بن: جموں سرینگر قومی شاہراہ پر دو مختلف سڑک حادثات میں ایک شخص کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی، جب کہ تین مسافر زخمی ہوئے، جن میں دو خواتین شامل ہیں۔ پولیس کی جانکاری کے مطابق ضلع رامبن کے نزدیک ناروے کے مقام پر ایک آئی 20 کار زیر نمبر۔ Jk18B-3678 سرینگر سے جموں کی جانب جارہی تھی کہ سڑک کی گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک شخص کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
اطلاعات کے مطابق متوفی انڈین ایر فورس میں تعنیات تھا۔ حادثے کی خبر سنتے ہی مقامی پولیس آرمی مقامی رضاکاروں نے بچاو مہم شروع کردی۔ زخمیوں کو ضلع ہسپتال رامبن منتقل کیا گیا، جہاں ان کی شناخت سرفراز احمد ساکن کلگام سرینگر کے طور پر ہوئی۔ پولیس نے قانونی کارروائی انجام دینے کے بعد لاش کو وارثین کے حوالے کردیا۔ اس سلسلے میں تھانہ پولیس میں کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئیں۔
وہیں دو سرے سڑک حادثے میں سب ڈویژن بانہال کے نز دیک آج پتھروں کی زد میں ایک ٹیمپو ٹرولر کے آجانے کی وجہ سے دو خواتین سمیت تین غیر ریاستی مسافر زخمی ہوئے ہیں۔ جن میں سے ایک خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو بانہال ہسپتال سے جی ایم سی اننت ناگ منتقل کیا گیا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ ٹیمپو ٹریولر نمبر 7714/JK14B ادہمپور سے بانہال کی طرف آرہا تھا۔
مزید پڑھیں:Prostitution Racket Busted in Srinagar سرینگر میں جسم فروشی کے اڈے کا پردہ فاش، چھ افراد گرفتار
پولیس نے بتایا کہ تمام تین غیر مقامی زخمیوں کو سر پر چوٹیں لگی ہیں اور انہیں مزید علاج کیلئے سب ضلع ہسپتال بانہال سے گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ ریفر کیا گیا ہے۔ زخمیوں میں ایک خاتون کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے زخمیوں کی شناخت دس سالہ لکشیت گپتا میگا رستوگی زوجہ سوریہ کمار اور جے کے گپتا ولد سوریہ گپتا تمام میرٹھ اتر پردیش کے رہائشی ہیں۔