کورونا وائرس کے ٹیکے کے لیے رجسٹریشن کے بعد ہر شخص کو ان کے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر ایس ایم ایس کرکے ٹیکہ کاری سے متعلق ساری معلومات دی جائیں گی۔
صحت اور کنبہ بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعہ کو دہرایا کہ کورونا ویکسی نیشن کے لئے رجسٹریشن کرانے والے سبھی لوگوں کو ٹیکہ کاری سے متعلق سبھی معلومات ایس ایم ایس کے ذریعہ دی جاتی رہیں گی۔
ایک اور کشمیری خاتون جوبائیڈن کے وائٹ ہاؤس ٹیم میں شامل
ہر شخص کو رجسٹریشن کے بعد اس کی تصدیق کے لئے پہلا ایس ایم ایس موصول ہوگا۔ دوسرا ایس ایم ایس ٹیکہ کاری کی تاریخ، وقت اور مقام کی معلومات فراہم کرائے گا۔ تیسرا ایس ایم ایس ویکسین لگائےجانے اور ٹیکہ کاری کی اگلی تاریخ کی اطلاع دے گا۔ چوتھا ایس ایم ایس ویکسی نیشن کی دوسری ڈوز لینے کے بعد موصول ہوگا اور اسی میں ڈیجیٹل تصدیق کا لنک بھی ہوگا۔