اردو

urdu

ETV Bharat / state

شمالی کمان کے کمانڈر اور پولیس سربراہ نے مشترکہ طور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا - لیفٹیننٹ جنرل اوپندر دیویدی

دفاعی ترجمان نے بتایا کہ فوج کے شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دیویدی اور ڈائریکٹر جنرل آف پولیس آر آر سوین نے جموں وکشمیر کی سکیورٹی صورتحال اور موسم سرما کے پیش نظر سکیورٹی پلان کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیا۔Northern Command chief reviews Security Meeting

Etv Bharatnorthern-command-chief-and-jkdgp-reviews-security-situation
شمالی کمان کے کمانڈر اور پولیس سربراہ نے مشترکہ طور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 20, 2023, 8:52 PM IST

جموں: فوج کے شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپندر دیویدی اور جموں وکشمیر پولیس سربراہ آر آر سوین نے موسم سرما کے پیش نظر سکیورٹی پلان اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا۔


جموں میں مقیم دفاعی ترجمان نے بتایا کہ فوج کے شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دیویدی اور ڈائریکٹر جنرل آف پولیس آر آر سوین نے جموں وکشمیر کی سکیورٹی صورتحال اور موسم سرما کے پیش نظر سکیورٹی پلان کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیا ۔


انہوں نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران فوج اور پولیس کے درمیان بہتر تال کو مزید وسعت دینے ، دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹرولنس کی پالیسی اپنانے اور موسم سرما کے پیش نظر سیکورٹی پلان ترتیب دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دریں اثنا ذرائع نے بتایا کہ اس اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران لائن آف کنٹرول کی صورتحال اور ممکنہ دراندازی کے واقعات کو روکنے کی خاطر پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحد پر فوج کو الرٹ پر رہنے کے احکامات جاری کئے گئے۔

مزید پڑھیں:


معلوم ہوا ہے کہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر سرحدی علاقوں میں ملی ٹینٹ مخالف آپریشنز میں مزید تیزی لانے کا بھی فیصلہ لیا گیا ۔
(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details