جموں:جموں و کشمیر میں خانہ بدوش طبقہ سے وابسطہ افراد کو جموں میں سردیوں کے چھ مہینے رہنے کے بعد کشمیر جانے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے خاص کر گائے اور بھینس کو لیجانے میں انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ انہیں جموں سے کشمیر روایتی مائیگریشن کرنے کی اجازت فراہم کی جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر پولیس کی طرف سے انہیں قومی شاہراہ پر روکا جارہا ہے خاص کر گائے اور بھینسوں کو آگے جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہیں۔ nomads migrate from Jammu to Kashmir
خانہ بدوشوں سالہا سال سے موسم گرما شروع ہوتے ہی کشمیر کی وادیوں میں سرسبز وشاداب چراگاہوں کی تلاش میں اپنے مویشیوں سمیت داخل ہوجاتے ہیں۔ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ گجروں کو اپنے مویشی لے کر وادی میں وارد ہونے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ Nomads face problems