اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ایس آر او 202 کے تحت کوئی نئی تقرری نہیں ہوگی' - پریس کانفرنس سے خطاب

تاریخی اور ملازم دوست قدم کے تحت تقریباً 10 ہزار ملازمین اور بے روزگار نوجوانوں کی دیرینہ مانگ کو پورا کرتے ہوئے حکومت نے فیصلہ لیا ہے کہ جموں و کشمیر میں ایس آر او 202کے تحت کوئی تقرری عمل میں نہیں لائی جائے گی۔

کوئی نئی تقرری نہیں ہوگی
کوئی نئی تقرری نہیں ہوگی

By

Published : Jun 16, 2020, 10:08 PM IST

ایس آر او 202کے تحت مقرر کئے گئے ملازمین کے پروبیشن مدت میں کمی کر کے پانچ سے دو سال کیا جا رہا ہے، جس سے ملازمین کو راحت ملے گی۔ یہ فیصلہ آج لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو کی صدارت میں منعقدہ اِنتظامی کونسل میٹنگ میں لیا گیا۔

کوئی نئی تقرری نہیں ہوگی

اِس ضمن میں آج یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل سیکریٹری محکمہ اطلاعات روہت کنسل نے کہا کہ اس فیصلے سے موجودہ ملازمین اور نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کو فائدہ پہنچے گا۔

روہت کنسل نے کہا کہ حکومت نے حال ہی میں 10 ہزار اَسامیوں کے لئے ایک خصوصی بھرتی مہم شروع کی ہے اور 7,052 درجہ چہارم اَسامیوں کے لئے خصوصی بھرتی قانون کے تحت بھرتی عمل میں تیزی اور شفافیت برتتے ہوئے مشتہر کی ہے۔ اِن قوانین میں بھی ترمیم کی گئی اور ایس آر او 202 کا اطلاق ان تقرریوں پر نہیں ہوگا۔ ایس آر او 202کے تحت پہلے ہی بھرتی ایجنسیوں کو بھیجی گئی۔

آسامیوں کے بارے میں ترجمان نے کہا کہ ایسے تمام معاملات میں متعلقہ ایجنسیوں کو بھرتی عمل کو ایس آر او 202کے دائرے سے باہر لانے کی صلاح دی جائے گی۔ اِن میں تمام اِلتوا میں پڑے معاملات بشمول بھرتی بورڈ اور پبلک سروس کمیشن کو بھیجے گئے معاملات شامل ہیں۔ اس کے لیے تحریری امتحانات لئے گئے ہیں لیکن اِنٹرویو کا انعقاد نہیں کیا گیا ہے۔ جن معاملات میں انٹرویو کا عمل مکمل ہوا ہے لیکن حتمی تقرری سے متعلق حکم جاری نہیں کیا گیا ہے، اُن معاملات کے لئے جی اے ڈی بھرتی ایجنسیوں کو ہدایت جاری کرے گا۔

روہت کنسل نے کہا کہ ایس آر او 202 کے تحت جن ملازمین کی تقرری عمل میں لائی گئی ہے ان کی دیرینہ مانگ پر توجہ دے کر یہ فیصلہ لیا گیا کہ ایس آر او کے رول 8کے تحت مقرر کئے گئے پانچ سال کی پروبیشن مدت کو کم کر کے دو سال کیا جائے گا جس کے نتیجے میں ایس آر او 202 کے تحت مقرر کئے گئے ملازمین کی تنخواہیں مقرر کرنے، انکریمنٹ اور دیگر الاﺅنس یکم جولائی 2020ء سے حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔ مستقبل کی تقرریوں کو باقاعدہ بنانے کے لئے جموں و کشمیر پروبیشنر اینڈ فیکزیشن آف ٹنیور رولز 2020ء مشتہر کئے جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details