جموں: کانگریس کے اندر کسی بھی طرح کے اختلافات کوخارج کرتے ہوئے جموں وکشمیر یوتھ کانگریس Jammu and Kashmir Youth Congress کے ترجمان ڈاکٹر جانزیب سروال نے کہا کہ جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی اور دیگر ہائی کمان کے رہنماؤں کے ساتھ کسی بھی طرح کا اختلاف نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس میں رہ کر ہی کانگریس کومضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس کے لئے ہر ایک رہنما کو زمین پر کام کرنا ہوگا The Congress spokesman said that we have to work on the ground۔
There is no difference in Congress: کانگریس میں کوئی اختلاف نہیں، ڈاکٹر جانزیب
جموں و کشمیر کے یوتھ کانگریس کے ترجمان ڈاکٹر جانزیب سروال نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس میں رہ کر ہی کانگریس کومضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس کے لئے ہر ایک رہنما کو زمین پر کام کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی جانب سے مذہبی بنیاد پر تعصب و نفرت پھیلانے کی جو مہم جاری ہے اس سے ہر شہری فکر مند ہے۔ ان کا کہنا تھا بی جے پی مذہبی تعصب اور نفرت کا وائرس پھیلانے میں مصروف ہے، جس سے ملک کی سماجی ہم آہنگی کو زبردست نقصان پہنچایا جا رہا ہے اور اس نقصان کی تلافی کے لیے ہمیں بہت محنت کرنی ہوگی۔''
مزید پڑھیں:
- Rahul Gandhi On Former PM Rajiv Gandhi: راجیو گاندھی نے جدید بھارت کی تعمیر کو سمت دی، راہل
- Ghulam Nabi Azad Meet Sonia and Made Suggestions: غلام نبی آزاد نے سونیا سے مل کر تجاویز پیش کی
کہا کہ بی جے پی اپنی خامیوں کو چھپانے اور لوگوں کی توجہ ہٹانے کی خاطر مسجد مندر کر کے مذہبی منافرت پھیلا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندو مسلم کرنے کے علاوہ بی جے پی کے پاس ملکی عوام کو راحت دینے کے لیے کچھ بھی نہیں ہے۔