اردو

urdu

ETV Bharat / state

' جموں میں بلیک فنگس کا کوئی کیس نہیں' - ای ٹی وی بھارت

ڈاکٹر ستیش گپتا نے کہا کہ بلیک فنگس عام طور پر کووڈ سے صحتیاب ہونے والے افراد کو نشانہ بناتا ہے۔ جن میں وہ مریض شامل ہیں جنہوں نے ذیابیطس کے اسٹیرائڈز کی طویل خوراک کا استعمال کیا ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ 'کینسر کے مریض اور کمزور قوت مدافعت رکھنے والے افراد بلیک فنگس کا زیادہ شکار بن جاتے ہیں۔'

'جموں میں بلیک فنگس کا کوئی کیس نہیں'
'جموں میں بلیک فنگس کا کوئی کیس نہیں'

By

Published : May 18, 2021, 12:35 PM IST

گویا کووڈ وبا کافی نہیں تھی کہ عوام کو ایک اور خوف نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ بلیک فنگس کے نام سے ہونے والا ایک انفیکشن کووڈ-19 سے صحت یاب ہونے کے بعد ملک کے کچھ حصوں میں لوگوں کو نشانہ بنا رہا ہے اور اگر بروقت علاج نہ کیا گیا تو یہ اس کے نام کی ہی طرح مہلک ہے۔ تاہم، میڈیکل کالج جموں کے شعبہ اپتھامولوجی کے سربراہ ڈاکٹر ستیش گپتا نے کہا کہ جموں و کشمیر میں بلیک فنگس کا کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔

خدشات کو دور کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'حالیہ مہینوں میں بلیک فنگس انفیکشن کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔ گزشتہ سال نومبر میں بلیک فنگس کا ایک معاملہ سامنے آیا تھا جس کا کامیابی کے ساتھ علاج کیا گیا۔ میں کووڈ 19 سے بازیاب ہونے والے تمام لوگوں سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ محتاط رہیں اور کووڈ کے ایس او پیز کو اپنائے۔'

ڈاکٹر ستیش گپتا نے کہا کہ بلیک فنگس عام طور پر کووڈ سے صحتیاب ہونے والے افراد کو نشانہ بناتا ہے۔ جن میں وہ مریض شامل ہیں جنہوں نے ذیابیطس کے اسٹیرائڈز کی طویل خوراک کا استعمال کیا ہو۔ انہوں نے مزید کہا 'کینسر کے مریض اور کمزور قوت مدافعت رکھنے والے افراد بلیک فنگس کا زیادہ شکار بن جاتے ہیں۔'

ڈاکٹر نے کہا کہ کانجکیوٹائٹس کو بلیک فنگس انفیکشن نہ سمجھا جائے۔ کیونکہ دونوں مختلف ہیں۔

ڈاکٹر ستیش گپتا نے بتایا کہ کووڈ سے متعلق تمام سوالات اور شبہات کا جواب ہیلپ لائن نمبر 2571616 0191 پر مل سکتا ہے۔ عوام 2520982 0191، 2549676، 2674444، 2674115، 2674908 پر بھی ڈویژنل کنٹرول روم کال کرسکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details