اردو

urdu

ETV Bharat / state

نیا ڈومیسائل قانون قبول نہیں: نشینل کانفرنس - نا ہی نشینل کانفرنس اس کی حمایت کرتا ہیں

جموں و کشمیر کے ڈومیسائل (رہائشی) کی نئی تعریف وضع کی گئی ہے اور ملازمت کے لیے نئے ضابطے بھی مقرر کیے گئے ہیں۔

نیا ڈومیسائل قانون قبول نہیں: نشینل کانفرنس
نیا ڈومیسائل قانون قبول نہیں: نشینل کانفرنس

By

Published : May 19, 2020, 2:45 PM IST

ڈومیسائل قانون پر نیشنل کانفرنس کے سینیئر رہنما اور صوبائی سکریٹری جموں شیخ بشیر احمد نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'نشینل کانفرنس کو نیا ڈومیسائل قانون قبول نہیں ہیں اور نا ہی نشینل کانفرنس اس کی حمایت کرتی ہے۔'

نیا ڈومیسائل قانون قبول نہیں: نشینل کانفرنس

انہوں نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 'بی جے پی سرکار خود اس قانون کو لے کر کنفیوژن میں ہیں جبکہ ان کے رہنماوں کو خود اس نئے قانون کے بارے میں علم ہی نہیں ہیں۔ یہ بہت بڈی بدقسمتی ہے کہ اس قانون کو کن لوگوں کے لیے بنایا گیا ہے اور کیوں بنایا گیا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'جس طرح دہلی کے اشاروں پر جموں و کشمیر انتظامیہ نے اس قانون کو نافذ کرنے کا عمل شروع کیا ہے۔ یہ قابل مذمت ہے اور ایسے فیصلہ صرف لوگوں کی منتخب شدہ سرکار کرتی ہیں نا کہ افسران۔'

واضح رہے کہ جموں و کشمیر یونین ٹیریٹری کے لیے نئے ڈومیسائل قانون کا نفاذ عمل میں لایا گیا ہے۔ اس نئے ڈومیسائل قانون کے تحت ملک بھر سے پولیس فورس میں ملازمت سمیت جموں و کشمیر میں مقامی سرکاری ملازمتوں کے لیے درخواست دینے کی اجازت دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details