جموں کشمیر میں پہلی بار ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے انتخابات منعقد کئے جارہے ہیں جس پر سیاسی جماعتوں ووٹروں کو اپنی طرف راغب کرنے کی بھر پور کوشش کی جارہی ہیں۔ اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت نے آج راجہ سبھا ممبر نظیر احمد لاوے سے خاص بات چیت کی اور ان انتخابات کے بارے میں ان کا ردعمل جانے کی کوشش کی۔
راجیہ سبھا ممبر نظیر احمد لاوے انہوں نے کہا کہ اس طرح کے انتخابات منعقد کرنے سے جموں کشمیر میں زمینی سطح پر جمہوریت مضبوط ہوگی اور تعمیر و ترقی کرنے کے لیے راہ ہموار ہوگی۔
نظیر احمد لاوے نے بتایا کہ ان انتخابات کی وجہ سے جموں و کشمیر میں جمہوریت مضبوط ہو گی۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ان انتخابات میں بھر پور حصہ لیں کیونکہ ان انتخابات سے اس یونین ٹریٹری میں ترقی ہوگی اور اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔
رُکن پارلیمان نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں ان انتخابات کے علاوہ اسمبلی انتخابات جلد از جلد منعقد ہونے چاہیے۔ اس سے ہماری اپنی سرکار بنے گی۔ اپنی سرکاری ہونے کے باعث لوگوں کے مسائل مزید حل ہوسکتے ہیں اور ہمارے لوگ جو مختلف مصیبتوں میں پھنسے ہوئے ہیں وہ اس سے نکل جائیں'۔
انہوں نے کہا پی ڈی پی سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد اب انہوں نے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے انتخابات میں اپنے امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے، جو کہ بطور آزاد امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، تاہم انہوں نے اپنے انتخابی منشور میں دفعہ 370 کی منسوخی کو ترجیع نہیں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ بلکہ ضلع کولگام کے عوامی مسائل کو ان کی طرف سے ترجیح دی جارہی ہیں۔ آپ کو بتادیں کہ نظیر احمد لاوے پی ڈی پی کی ٹکٹ پر راجا سبھا کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔