جموں:سرمائی دارالحکومت جموں کے کنونشن سنٹر میں نیشنل ووٹرز ڈے کی نسبت سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں ضلع و صوبائی انتظامیہ کے افسران سمیت جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر نے تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ اس موقع پر الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کی نمائش اور اس کے استعمال کے فوائد سے حاضرین کو آگاہ کیا گیا۔
اس موقع پر مقررین نے نوجوانوں کو وور لسٹ میں شامل کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اٹھارہ برس کی عمر پار کرنے والے نوجوانوں سے ووٹر لسٹ میں اپنا اندراج کرانے کے علاوہ الیکشن کمیشن کی جانب سے اجرا کیا جانے والے ووٹر کارڈ بنوانے پر زور دیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے بھی اپنے پیغام میں حاضرین خصوصاً نوجوانوں کو انتخابی عمل (جب بھی الیکشن منعقد ہوں) میں شرکت کرکے ملک کے جمہوری نظام کو مستحکم بنانے کی اپیل کی۔