اردو

urdu

ETV Bharat / state

دفعہ 35اے غیر آئینی: بھیم سنگھ - جموں

نیشنل پینتھرز پارٹی کے سرپرست اعلی پروفیسر بھیم سنگھ نے ریاست جموں و کشمیر کو حاصل خصوصی دفعہ 35 اے کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے اسے 'جموں و کشمیر کے عوام کے حقوق پر چھاپہ' قرار دیا۔

دفعہ 35اے غیر آئینی: بھیم سنگھ

By

Published : Aug 2, 2019, 8:15 PM IST

جموں کے پریس کلب میں نیشنل پینتھرز پارٹی نے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں انہوں نے آئندہ اسمبلی انتخابات میں ریاست کی تمام 87 اسمبلی نشستوں پر اپنے امیدوار اتارنے کا اعلان کیا ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران بھیم سنگھ نے ریاست جموں و کشمیر کو بھارت کا ’’اٹوٹ انگ‘‘ قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ’’پورے ملک میں کنیاکماری سے لیکر کشمیر تک ایک آئین اور ایک جھنڈا ہونا چاہئے۔‘‘

بھیم سنگھ نے دفعہ 35اے کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’دفعہ 35اے ریاستی عوام کو بھارتی شہریت اور حقوق سے محروم رکھتا ہے۔‘‘

دفعہ 35اے غیر آئینی: بھیم سنگھ

انکا کہنا تھا کہ 1953میں 35اے کو صدارتی حکمنامے کے تحت آئین میں داخل کیا گیا تھا جو محض چھ مہینوں تک ہی مستند رہتا ہے۔

بھیم سنگھ کے مطابق ’’دفعہ 35اے اور 370سے متعلق عدالتی عظمی میں عرضیاں دائر کی جا چکی ہیں اور ہمیں عدالتی فیصلے کا انتظار کرنا چاہئے۔‘‘

دریں اثناء پروفیسر بھیم سنگھ نے ریاستی انتظامیہ پر زور دیا کہ سبھی سیاستی جماعتوں کے کارکنان کو الیکشن کے دوران مناسب اور پختہ سیکورٹی فراہم کی جانی چاہئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details