اس موقع پر مہاجر پنڈتوں Kashmiri Migrant Pandits نے راشن کوٹہ بڑھانے کا مطالبہ کیا۔ نیشنل کانفرنس کے لیڈران نے لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ ان کے پیش کردہ تمام حقیقی مسائل اور مطالبات کو حکومت تک پہنچائیں گے۔
نیشنل کانفرنس کے سینیئر لیڈر اور ریاستی صدر کشمیر ناصر اسلم وانی نے کہا کہ کشمیری پنڈتوں کا سماج میں اعتماد بحال کرنے کے لیے لازمی ہے کہ کشمیری پنڈتوں کو سیاسی طور پر مستحکم بنایا جائے جب کہ کشمیری میگرنٹ پنڈتوں کے ساتھ بھارتیہ جنتا پارٹی نے ہمیشہ ناانصافی کی۔ National Conference Leaders Visited Jugti Township
National Conference Leaders Visited Jugti Township: نیشنل کانفرنس کے لیڈران نے جگتی ٹاؤن شپ جموں کا دورہ کیا انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں پنڈتوں کا گڑھ کہلانے والا علاقہ حبہ کدل اسمبلی حلقہ کو الگ الگ حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جو مہاجر پنڈتوں کے ساتھ مزید ناانصافی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حبہ کدل کو حلقہ کا درجہ حاصل تھا، اسے بھی ختم کیا جا رہا اور اسے مختلف الگ الگ حصوں میں تقسیم بھی کیا جا رہا، یہ نہ صرف کشمیری مائیگرینٹ پنڈتوں کے ساتھ ناانصافی ہے بلکہ اس قدم سے اب فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بھی دھچکہ پہنچا ہے۔ National Conference Leaders Visited Jugti Township