جموں زون پولیس کے انسپکٹر جنرل مکیش سنگھ نے کہا ہے کہ آج جموں کے نگروٹہ میں ہلاک کئے گئے عسکریت پسند ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ انتخابات میں خلل ڈالنے کی فراق میں تھے۔
مکیش سنگھ نے کہا ہلاک کئے گئے عسکریت پسندوں کے قبضے سے کچیر مقدار میں گولہ بارود برامد کیا گیا ہے۔
ائی جی پی جموں مکیش سنگھ نے کہا کہ 'جس ٹرک میں عسکریت پسند سوار تھے اس کا ڈرائیور فرور ہونے میں کامیاب ہوا۔ ہم اس کی تلاش کر رہے ہیں۔ یہ ممکن ہے کہ وہ کسی بڑے حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ممکن ہے کہ وہ ڈی ڈی سی الیکشن کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ اس سلسلہ میں تحقیقات جاری ہے۔'
انہوں نے مزید کہا کہ 'تصادم کے دوران چار عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ ان کے پاس سے 11 اے کے 47 رائفلیں، تین پستول، 29 دستی بم اور دیگر ساز و سامان برآمد ہوا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ وہ کوئی بڑی کاروائی کرنے کی منصوبہ بندی کرنے کے لئے وادی کشمیر کی طرف جارہے تھے۔'