ڈوگرا ایک ایسی ثقافت ہے جو راجہ مہاراجاؤں کے دور حکومت سے منسلک ہے، ڈوگرہ سماج کے قدیم نمونے آج بھی بخوبی دیکھنے کو ملتے ہیں۔
جموں کا صدیوں پرانا محافظ خانہ خستہ حالی کا شکار ڈوگرہ ثقافت سے جڑی چیزوں کو جموں کی مبارک منڈی کے ڈوگرا میوزیم میں رکھا گیا ہے، جس میں ڈوگرا حکمرانوں کے کپڑے، ہتھیار،تصاویر، ان کا کھانا، موسیقی، برتن، پینٹنگ اور روز مرہ کی ڈوگرہ پرم پراہوں سے جڑے سامان کو ایک ہی جگہ پر رکھا گیا ہے، تاہم اس عمارت کی خستہ حالی سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ڈوگرہ ثقافت سے جڑی یہ چیزیں محفوظ نہیں ہیں۔
جموں کا صدیوں پرانا محافظ خانہ خستہ حالی کا شکار وہیں محافظ خانہ یا آرکائیو میں 1835 سے 1947 کے دستاویز و ریکارڈ یا دستاویز جیسی ثقافتی چیز کو ثبوت کے طور پر محفوظ کیے گئے ہیں۔
تاہم جدید وسائل و عمارت کی کمی ہونے سے وہ کاغذات زیادہ وقت تک محفوظ نہیں رہ پائیں گے۔
محافظ خانے میں اسکالرز مختلف مضامین پر ریسرچ کرنے کے مقصد سے آتے ہیں۔
جموں کا صدیوں پرانا محافظ خانہ خستہ حالی کا شکار ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے محافظ خانہ میں موجود ریسرچ اسکالرز سے بات کی تو انہوں نے اس محافظ خانہ پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔
ریسرچ اسکالر اور ریٹائرڈ انفارمیشن کمشنر جی ایم صوفی نے کہا کہ 'اس آرکائیوز یا محافظ خانے کو محفوظ رکھنے کی اشد ضرورت ہے، جبکہ مختلف سیاسی جماعتوں نے جموں و کشمیر میں حکومت کی، لیکن اس کو آرکائیوز کو بچانے کی کوشش نہیں کی، جبکہ ہماری آنے والی نسل کو جموں و کشمیر کی تاریخ کے بارے میں جانکاری ہونے چاہیے، لیکن جب یہ محفوظ نہیں رہے گا تو کس طرح وہ جانیں گے، اس طرح ہماری تاریخ خود بخود ہی مٹ جائے گی'۔
جموں کا صدیوں پرانا محافظ خانہ خستہ حالی کا شکار انہوں نے کہا کہ 'میں سرکار سے اپیل کرتا ہوں کہ اس کو جدید طور طریقوں سے لیس کیا جائے تاکہ ان کاغذات کو خطرہ لاحق نہ ہو۔
جموں و کشمیر محکمہ آثار قدیمہ کے میوزیم کے ڈپٹی ڈائریکٹر ٹسرنگ طاسی نے کہا کہ 1836 سے 1947 تک کا ریکارڈ اس محافظ خانہ میں موجود ہے، جس میں مہاراجہ ہری سنگھ، آرمی محکمہ مال اور زمین کے کاغذات موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ عمارت بہت پرانی ہے اور جب تک سرکار اس عمارت کی مرمت نہ کرتے یہ تاریخی کاغذات محفوظ نہیں رہ پائیں گے۔
مبارک منڈی جموں ہرٹیج سوسائٹی کے ایکزیکٹیو ڈائریکٹر دیپیکا شرما نے کہا کہ مبارک منڈی ہری ٹیج سوسائٹی کا قیام اسی لیےکیا گیا ہے تاکہ مبارک منڈی اور باقی تاریخی عمارات یا ثقافت کو محفوظ رکھا جائے اور ہم مبارک منڈی میں تمام عمارتوں پر کام شروع کرچکے ہیں اور کوشش کررہے ہیں کہ اس کو جلد از جلد عوام کو وقف کیا جائے۔
واضح رہے کہ محافظ خانہ یا آرکائیو سے مراد محفوظ شدہ دستاویز کا کمرہ ہے۔ وہ ریکارڈ یا دستاویز جسے کسی چیز کے ثبوت کے طور پر محفوظ کیا گیا ہو اور اس سے وہ دستاویزات یا ریکارڈ مراد ہوتے ہیں جن کا کسی خاندان، کارپوریشن، فرقہ، برادری یا قوم سے تعلق ہوتا ہے۔