اردو

urdu

ETV Bharat / state

Infiltration In JK سرحدوں پر مزید چوکیاں قائم کی جارہی ہیں، پولیس سربراہ - کشمیر میں نارکیو ٹررازم

جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ ہمسایہ ملک کو جموں وکشمیر کا امن راس ہی نہیں آرہا ہے اور وہ یہاں پر ملیٹینٹوں کو دھکیل کر حالات کو درہم برہم کرنے کی کوششوں میں لگا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو عسکریت پسندی کے ساتھ ساتھ اب منشیات کے چیلنج کا بھی سامنا ہے۔

DGP Dilbagh Singh
دلباغ سنگھ

By

Published : Mar 23, 2023, 9:24 PM IST

جموں: جموں وکشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے جمعرات کے روز کہا کہ سرحدوں پر سکیورٹی گرڈ کو مستحکم کرنے کی خاطر مزید چوکیاں قائم کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگرچہ عسکریت پسندی کا لگ بھگ صفایا ہوچکا ہے لیکن ابھی بھی کچھ غیر ملکی عسکریت پسند بچے ہوئے ہیں جنہیں بہت جلد انجام تک پہنچایا جائے گا۔ان باتوں کا اظہار ڈی جی پی نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوراون کیا۔ انہوں نے کہا کہ امسال کچھ عسکریت پسند دراندازی کے ذریعے اس طرف آنے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ راجوری کے ڈانگری گاؤں میں دراندازی کے ذریعے اس طرف آنے والی عسکریت پسندوں نے ہی عام شہریوں کا قتل کیا۔

ان کے مطابق بارہمولہ اور کپواڑہ میں برف باری سے قبل جتنے بھی ملیٹینٹ اس طرف آئے ان کا بہت حد تک صفایا کیا گیا۔ ڈی جی پی نے کہاکہ 56 ایسے غیر ملکی عسکریت پسند جو یہاں دراندازی کے ذریعے آئے ہوئے تھے ان کا لگ بھگ صفایا کیا گیا تاہم ابھی بھی کچھ بچے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ملک عسکریت پسندوں کو تربیت دے کر اس طرف دھکیلنے کی لگاتار کوششوں میں مصروف ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہمسایہ ملک کو جموں وکشمیر کا امن راس ہی نہیں آرہا ہے اور وہ یہاں پر ملی ٹینٹوں کو دھکیل کر حالات کو درہم برہم کرنے کی کوششو ں میں لگا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:JK Police DGP Visits Rajouri سکیورٹی ایجنسیوں کے درمیان تال میل ناگزیر، پولیس سربراہ

سرحدوں کی سکیورٹی کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں پولیس سربراہ نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر سکیورٹی گرڈ کافی مضبوط ہے اور مزید مضبوطی کی خاطر نئی چوکیاں قائم کی جارہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پولیس کو عسکریت پسندی کے ساتھ ساتھ اب منشیات کے چیلنج کا بھی سامنا ہے۔ان کے مطابق پاکستان منشیات کے ذریعے نوجوانوں کے مستقبل کو تاریک بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہاکہ منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف پولیس نے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details