جموں: کانگریس کے سابق صدرراہل گاندھی کی لوک سبھا سے رکنیت معطل کرنا مودی حکومت کی طرف سے طاقت کا غلط استعمال ہے کیونکہ وہ ان کا سیاسی طور پر مقابلہ نہیں کر سکتا۔ ہندوستان نے ایسی انتقامی سیاست اور آمرانہ حکومت کبھی نہیں دیکھی۔ان باتوں کا اظہار جموں و کشمیر پردیش کانگریس کے ترجمان ڈاکٹر جہانزیب سروال نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کے کہنے پر راہل گاندھی کو سچ بولنے پر نااہل قرار دیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اپنی پالیسیوں کی وجہ سے سچ کا سامنا کرنے کے قابل نہیں ہیں، اس لیے حکومت نے راہل گاندھی کی نااہلی کا منصوبہ بنایا کیونکہ راہہل گاندھی پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھارت میں آواز اٹھا رہے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ" ہم قانون کے پابند شہری ہونے کے ناطے عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، لیکن ساتھ ہی کانگریس پارٹی مودی سرکار کو ملک کے اداروں کو کمزور کرنے اور انہیں اقتدار کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مودی حکومت راہل گاندھی کے خلاف پارلیمنٹ کا غلط استعمال کرنے کے بعد بھی انہیں خاموش نہیں کر سکتی۔ راہل گاندھی کی رکنیت ختم ہونے سے مودی حکومت مزید بے نقاب ہوچکی ہیں۔