جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں تعینات سشستر سیما بل (ایس ایس بی) اہلکار، جو بدھ کو لاپتہ ہوئے تھے، کو پولیس نے ناکے کے دوران ضلع راجوری میں اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔
مذکورہ ایس ایس بی اہلکار ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں یونٹ ہیڈکواٹر میں تعینات تھا اور آفیشلز کے مطابق دو سروس رائفلز اور میگزین کے ساتھ کیمپ سے فرار ہوا تھا۔