روجوری:جموں و کشمیر کے راجوری کے جنگلات میں 18 ماہ سے سیکورٹی فورسز کو چکمہ دینے والے عسکریت پسند ہائی ٹیک ٹیکنالوجی سے لیس ہیں۔ عسکریت پسند آف لائن چلنے والی الپائن موبائل ایپ کا استعمال کرکے جنگلاتی علاقوں میں آسانی سے چھپ جاتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ آسانی سے فرار ہونے میں کامیابی حاصل کرتے ہیں۔ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق پہلے عسکریت پسند سیٹلائٹ فون استعمال کرتے تھے لیکن اب وہ جرائم کی انجام دہی کے لیے ہائی ٹیک ایپس کا استعمال کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ وہ پہلے مذکورہ ایپ میں اپنا راستہ محفوظ کرتے ہیں جس کی مدد سے وہ جرم کو انجام دینے کے بعد محفوظ مقام پر پہنچ جاتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق عسکریت پسندوں نے غاروں تک ایسے کئی راستے بنائے ہیں جو ان کے لیے محفوظ ہیں۔ وہ ان غاروں تک پہنچنے کے لیے پہلے ریکی کرتے ہیں اس کے بعد مذکورہ ایپ کی مدد سے وارداتوں کو انجام دینے کے بعد محفوظ مقامات پر پہنچ رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ عسکریت پسند ڈھانگری، بھٹادوڑیان اور کیسر ہل میں وارداتوں کو انجام دینے کے بعد بھی فرار ہیں۔
Militants in Rajouri الپائن ایپ عسکریت پسندوں کے زیرِ استعمال - الپائن موبائل ایپ
انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق راجوری کے جنگلات میں عسکریت پسند ہائی ٹیک ٹیکنالوجی سے لیس ہیں۔ یہاں عسکریت پسند فرار ہونے میں اس لیے کامیاب ہو جاتے ہیں کیونکہ وہ آف لائن چلنے والی الپائن موبائل ایپ کا استعمال کرتے ہیں اور جنگلاتی علاقوں میں آسانی سے چھپ جاتے ہیں۔ Alpine app used by militants
یہ بھی پڑھیں: Encounter in Rajouri راجوری تصادم میں پانچ فوجی جوان ہلاک، انٹرنیٹ خدمات معطل
بتایا جاتا ہیں کہ الپائن موبائل ایپ آف لائن موڈ میں چلتی ہے۔ یہ گوگل ارتھ کا ایڈوانس ورژن ہے۔ یہ عام طور پر جنگلات، دریاؤں اور پہاڑوں میں ایڈونچر ٹور اور ٹریکنگ کرنے والے لوگ استعمال کرتے ہیں۔ ایپ کے ذریعے کسی بھی طے شدہ راستوں کو پہلے سے محفوظ کرنے کا آپشن بھی ہے۔ اس کی مدد سے کوئی بھی پہاڑ، دریا یا جنگل کے راستے سے نکل سکتا ہے۔ حال ہی میں جموں و کشمیر میں 14 ایپس کو بند کیا گیا تھا۔ مرکزی محکمہ داخلہ نے جموں و کشمیر میں عسکریت پسندوں کے زیر استعمال 14 موبائل ایپس پر پابندی لگا دی تھی۔