سرینگر: جموں و کشمیر سے تقریباً 150 قدیوں کو یوٹی کے باہر کی جیلوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ ان قیدیوں میں کشمیر سمیت پاکستان کے عسکریت پسند شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان قیدیوں کو ریاست اتر پردیش، ہریانہ اور نئی دہلی منتقل کیا گیا ہے تاکہ وہ ’’مؤثر طریقے سے‘‘ جموں و کشمیر کی جیلوں میں قیدیوں کو پاکستانی عسکریت پسندوں کی جانب سے بنیاد پرست بنانے کی جانچ کر سکیں۔Militants Separatists Lodged in JK Jails being shifted
ذرائع نے بتایا: ’’جموں و کشمیر سے منتقل کیے گئے زیادہ تر عسکریت پسندوں کو غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت ہائی سیکورٹی والی کوٹ بھلوال جیل میں رکھا گیا تھا۔‘‘ ان کا مزید کہنا ہے کہ ’’پاکستانی عسکریت پسندوں کو باہر منتقل کرنے سے دیگر قیدیوں کی بنیاد پرست ذہنیت پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ موبائل ٹیلی فون وغیرہ کے ذریعے جیل کے اندر سے عسکریت پسندانہ سرگرمیوں کو انجام دینے کی کوششوں کو روکنے میں مدد ملے گی۔‘‘