جموں:اسٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی(ایس آئی اے) نے جموں کے مختلف مقامات پر چھاپہ ماری کے دوران ایک شخص کو حراست میں لیا جبکہ سی سی ٹی وی ، ڈی وی آر اور موبائیل فون بھی ضبط کئے گئے ۔ذرائع نے بتایا کہ پیر کی صبح ایس آئی اے نے جموں کے بٹھنڈی ، بن تالاب اور دوسرے مقامات پر چھاپے مارے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملیٹینسی سازش کیس کیس کے سلسلے میں اسٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی نے رہائشی مکان اور دکان کی تلاشی لی جس دوران سی سی ٹی وی ، ڈی وی آر اور موبائیل فون تحویل میں لئے گئے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ایس آئی اے نے ایک شخص کو بھی گرفتار کیا ہے۔
واضح رہے کہ ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے) نے جموں کے بھٹنڈی میں انور حسین ولد عبدالعزیز ساکن ودھاتا نگر بھٹنڈی اور سرپنچ حفیظ اللہ ولد برکت علی ساکن بھٹنڈی کے گھروں پر چھاپہ مار کارروائی انجام دی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کہ ایس آئی اے کو شبہ ہے کہ انور حسین اور سرپنچ حفیظ اللہ دونوں ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ اسی لیے ان کے گھروں پر چھاپہ ماری کی گئی۔ دوسری جانب بنتلاب میں محمد رزاق کے گھر پر چھاپہ مارا گیا ہے۔ یہاں سے دو موبائل ضبط کیے گئے ہیں۔ اسی وقت، ایس آئی اے نے پونچھ کے مینڈھر سب ڈویژن کے ریٹائرڈ سابق ماسٹر حکیم دین کے گھر پر بھی چھاپہ ڈالا۔