جموں: جموں کے میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی جس سے گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے یہاں بتایا کہ ابھی کچھ دن تک وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانہ درجہ کی بارش کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف مقامات پر جموں و کشمیر اور کرگل ضلع کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی درجے کی بارش اور برفباری ہوئی اور اب بھی جاری ہے۔ JK Weather Update
محکمہ موسمیات نے پیر کو جموں و کشمیر میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران عام طور پر مطلع ابر آلود رہنے اور ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ”اگلے 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں متعدد مقامات پر ہلکی بارش کے ساتھ موسم عام طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔''
اسی دوران جموں میں آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 25.1 ڈگری، کٹرہ میں 23.2، بٹوت میں 19.2، بانہال میں 19.8 اور بھدرواہ میں 20.3 درجہ حرارت کم سے کم درج کیا گیا۔ MeT Predicts Light Rain in J&K