ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں کووڈ-19 کے معاملے ایک بار پھر تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ ایسے حالات میں سماجی تنظیموں نے خیر کا کام کرنا شروع کر دیا ہے۔ کورونا وائرس کے بڑھتے تعداد کے پیش نظر نجی ادارے بھی آگے بڑھ کر لوگوں کو مدد فراہم کر رہے ہیں۔
جموں سکھ موٹر سائیکل کلب نے عمدہ مثال پیش کرتے ہوئے کورونا وائرس متاثرہ افراد کے گھر تک کھانا پہنچانا شروع کردیا ہے۔ سکھ موٹر سائیکل کلب کے قریب 15-20 افراد روزانہ سینکڑوں افراد کو کھانا گھر تک پہنچا رہے ہیں۔ سماجی دوری اور احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھ کر یہ نوجوان متاثرہ گھروں تک کھانا مفت پنچا رہے ہیں۔