اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mehbooba mufti visited Jammu Bazar محبوبہ مفتی نے جموں میں کئی بازاروں کا دورہ کیا - جموں رگوناتھ بازار

پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے پیر کے روز جموں کے تاریخی رگوناتھ بازار کا دورہ کیا اور وہاں تاجروں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر تاجروں نے اُنہیں درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Feb 20, 2023, 6:14 PM IST

محبوبہ مفتی نے جموں میں کئی بازاروں کا دورہ کیا

جموں:سابق وزیر اعلیٰ اور جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے پیر کے روز جموں کے تاریخی رگھوناتھ بازار کا دورہ کیا اور وہاں دکان داروں سے بات چیت کی۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں کے مشہور معروف رگوناتھ بازار کا دورہ کرکے تاجروں سے معاشی صورت حال،کام کاج کا پتہ لگانے کے لیے اس تاریخی بازار کے تاجروں سے بات چیت کی۔
اس دوران پی ڈی پی صدر نے رگھوناتھ بازار ٹریڈرس ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے ملاقات کی جنہوں نے انہیں چیف منسٹر کی حیثیت سے اپنے دور میں کیے گئے کاموں اور پیشرفت کے بارے میں آگاہ کیا۔
تاجروں نے یاد دلایا کہ ان کی حکومت کے دوران ہی بازار کی خوبصورتی کا منصوبہ شروع کیا گیا تھا۔ تاجروں نے محبوبہ مفتی کو بتایا کہ مارکیٹ کی خوبصورتی کے منصوبے کے علاوہ ان کی حکومت کے دوران تعمیر کی گئی نیم خودکار ملٹی لیول کار پارکنگ کی سہولت نے مقامی تاجروں کے لیے آسانی پیدا کی۔

بتادیں کہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی تین روزہ جموں دورہ پر ہیں جہاں انہوں نے کل جموں گاندھی نگر دفتر میں ایک پارٹی اجلاس طلب کیا تھا جس میں جموں خطہ کے پارٹی لیڈران نے شمولیت اختیار کی تھی۔

مزید پڑھیں:Mehbooba Mufti in Jammu جموں و کشمیر میں تجاوزات کے خلاف جاری مہم انتخابی حربہ: محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی نے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا جموں کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی نعرے سے گمراہ ہوئے بغیر اپنے حقوق کے لیے متحد ہو کر لڑیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے وعدہ کیا ہے کہ اگر وہ جموں و کشمیر میں اقتدار میں آئے تو ڈوگرہ سے وزیر اعلیٰ بنے گا لیکن مذکورہ وعدہ زمینی سطح پر پوری طرح سے کھو کھلا ثابت ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details