سینئر بی جے پی رہنما کویندر گپتا نے پی ڈی پی صدر اور سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کے اس بیان کی شدید مذمت کی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ جب تک جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ اور خصوصی پوزیشن واپس نہیں دی جاتی تب تک وہ قومی پرچم نہیں اٹھائیں گی۔
گپتا نے کہا کہ ترنگا بھارت کی عزت اور فخر ہے اور یہ اتحاد و اتفاق کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی رہنما کی جانب سے قومی پرچم کی توہین کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کی جاسکتی۔