جموں:پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) سربراہ اور جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے راہول گاندھی کی قیادت میں جاری بھارت جوڑا یاترا کی کافی ستائش کی۔ جموں میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا: ’’مہاتما گاندھی نے بھائی چارے کے لیے اپنی جان دی اور راہل گاندھی اسی جذبہ کو آگے لے جا رہے ہیں۔‘‘ Mehbooba Mufti on Bharat Jodo Yatra and Rahul Gandhi
پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی نے مزید کہا: ’’اس ملک میں گاندھی اور نہرو کی میراث اور سیکولرزم، بھائی چارہ اور جمہوریت قائم ہے۔ پچھلے 7 8 برسوں سے جمہوریت کی جڑیں بکھر رہی ہیں۔ راہل گاندھی نے ملک کو متحد کرنے کے لیے یاترا کے اہتمام کی جرات کی ہے، ہم انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔‘‘ راہول گاندھی کی جانب سے اٹل بہاری وجپائی کو خراج پیش کیے جانے کے حوالہ سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں محبوبہ مفتی نے کہا کہ ’’جمہوری ملک کی یہی خاصیت ہے کہ مخالفین، چاہے زندہ ہوں یا انتقال کر چکے ہوں، کو عزت دی جاتی ہے۔ تاہم موجودہ حکومت نے گزشتہ 8 برسوں سے اس ملک کی جمہوری جڑیں توڑ کر رکھ دی ہیں۔‘‘ Mehbooba Mufti Hails Rahul Gandhi