پیپلز ڈیموکرٹیک پارٹی (پی ڈی پی) کے ترجمان برائے صوبہ جموں فردوس ٹاک نے پارٹی صدر محبوبہ مفتی کے جموں دورہ کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ محبوبہ مفتی آئندہ کل پی ڈی پی دفتر گاندھی نگر، جموں میں پارٹی کارکنان سے خطاب کریں گی اور بعد ازاں پارٹی لیڈران کے ساتھ میٹنگ بھی منعقد ہوگی۔
فردوس ٹاک کے مطابق میٹنگ میں پارٹی کے امور اور مستقبل میں لائحہ عمل کے بارے میں فیصلہ لیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ محبوبہ مفتی آنے والے دنوں میں جموں کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے پارٹی کے لیڈران و کارکنان سے ملاقات کریں گی۔
مزید پڑھیں: آئین ہند پر یقین رکھنے والے کشمیری رہنماؤں کو مشکلات کا سامنا: محبوبہ مفتی