اردو

urdu

ETV Bharat / state

محکمہ جنگلات کی جانب سے شجرکاری مہم کا آغاز

محکمہ جنگلات نے جموں و کشمیر ماؤنٹینرینگ اینڈ ہائکنگ کلب کے اشتراک سے سندھ ڈیویژن کے مانسبل میں گرین جے اینڈ کے ڈرائیو کے تحت شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔

mega tree planting campaign in mansbal of sindh division
محکمہ جنگلات کی جانب سے شجرکاری مہم کا آغاز

By

Published : Dec 20, 2020, 3:47 PM IST

جموں و کشمیر کے سندھ ڈویژن میں محکمہ جنگلات نے جموں و کشمیر ماؤنٹینرینگ اینڈ ہائکنگ کلب کے اشتراک سے پوتر مولیٰ پہاڑی کے دامن میں بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا۔

محکمہ جنگلات کی جانب سے شجرکاری مہم کا آغاز

یہ شجرکاری مہم جموں و کشمیر میں جاری گرین جے اینڈ کے ڈرائیو کے تحت انجام دیا جارہا ہے، جس میں گزشتہ برس پچاس لاکھ پودے لگانے کا ہدف تھا لیکن اس برس یہ ہدف ایک کروڑ رکھا گیا ہے۔

شجر کاری مہم کے دوران کمپارٹمنٹ نمبر ایک مانسبل میں کائیل، دیودار، بیٹولا، میپل اور دیگر اقسام کے تقریبا 1000 پودے لگائے گئے۔

محکمہ جنگلات کے چیف کنزرویٹر نے کہا کہ خطہ کشمیر کے تمام اضلاع میں موسم سرما میں شجرکاری کی جارہی ہے اور مارچ 2021 کے اختتام تک 50 لاکھ پودے لگانے کا ہدف رکھا گیا ہے، اس کے علاوہ مختلف اسٹیک ہولڈر اداروں، اسکولوں، سرکاری محکموں اور متعدد ایسوسی ایشن نے شجرکاری مہم میں شرکت کی،

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر کے ڈائریکٹر انڈسٹریز سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پلانٹ ڈرائیو کے دوران صنعتی علاقوں میں بھی پودے لگائیں، جس کے لیے محکمہ جنگلات کے ذریعہ پودوں اور تمام تکنیکی مدد فراہم کی جائے گی۔

اس موقع پر محکمہ جنگلات کشمیر کے چیف کنزرویٹر فاروق گیلانی، ڈائریکٹر انڈسٹریز محمود احمد شاہ، سرینگر سرکل کے صدر زبیر شاہ، جموں و کشمیر کوہ پیماں اور ہائکنگ کلب کے نائب صدر معظم بخشی، نذیر بی این جی او کے کارکن اور محکمہ جنگلات کے اعلی افسران نے بھی اس شجر کاری مہم میں حصہ لیے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details