جموں: جموں کشمیر کی سرمائی دارلحکومت جموں کے بھٹنڈی ملک مارکٹ علاقے میں انہدامی کاروائیاں آج دوبارہ شروع کی گئیں۔ واضح رہے کہ چار فروری 2023 کو جموں کشمیر انتظامیہ نے ملک مارکیٹ میں انہدامی کاروائیاں انجام دینے کی کوشش کی تھی، تاہم عام لوگوں نے موقعے پر موجود سِوِل انتظامیہ کے افسران اور پولیس کا تعاقب کیا اور بلڈوزر پر پتھراؤ کیا تھا، جس کے بعد انتظامیہ کو انہدامی کارروائی روکنی پڑی تھی اور پولس پر پھتراؤ کرنے کے الزام میں 8 لوگوں کو حراست میں لیا گیا تھا۔
آج انتظامیہ نے اسی علاقہ میں انہدامی کارروائیاں پھر سے شروع کیں اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو آگے جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ 9 جنوری کو جموں و کشمیر انتظامیہ نے تمام ضلع افسران کو سرکاری زمینوں کی نشاندہی کرنے اور 31 جنوری تک انہیں خالی کروانے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد سے انتظامیہ نے عوام کو نوٹس جاری کرنا شروع کر دیا تھا۔