اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں: ڈاکٹر مسعود چودھری 'فخرِ قوم و ملت' اعزاز سے سرفراز - urdu news

خیال رہے کہ ڈاکٹر مسعود چودھری کو گجر برادری میں سرسید احمد خان کے طور پر جانا جاتا ہے، انہوں نے گجر برادری کی فلاح و بہبود کے لیے جموں میں گجر دیش چیریٹیبل ٹرسٹ بھی قائم کیا۔

فخر قوم و ملت سے نوازا گیا
فخر قوم و ملت سے نوازا گیا

By

Published : Jan 18, 2021, 1:32 PM IST

بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی اور گجر دیش چیریٹیبل ٹرسٹ کے بانی مسعود چودھری کو اتوار کے روز فخر قوم و ملت کے اعزاز سے نوازا گیا۔ جموں اور کشمیر کے سابق وزیر اعلی اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کے ہاتھوں انہیں یہ اعزاز دیا گیا۔

گجر دیش چیریٹیبل ٹرسٹ کے بیان کے مطابق جموں میں ٹرسٹ کی جانب سے ایک بڑی تقریب منعقد کی گئی، جس میں ڈاکٹر مسعود چودھری کو اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

اس تقریب میں سابق وزیر اعلی فاروق عبداللہ سمیت سابق وزرا، سیاست دان، اہم شخصیات اور عام لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ویڈیو کانفرینسنگ کے ذریعے راجیہ سبھا کے رکن غلام نبی آزاد اور سابق گورنر این این وہرا نے ریکارڈیڈ ویڈیو کے ذریعے عوام تک اپنی بات پہنچائی۔

مسعود چودھری کی زندگی اور ان کی خدمات پر ایک کتاب

تقریب میں مسعود چودھری کی زندگی اور ان کی خدمات پر ایک کتاب بھی شائع کی گئی، جس میں گجر برادری میں ان کی خدمات پر تبصرہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر مسعود چودھری کو گجر برادری میں سرسید احمد خان کے طور پر جانا جاتا ہے، انہوں نے گجر برادری کی فلاح و بہبود کے لیے جموں میں گجر دیش چیریٹیبل ٹرسٹ بھی قائم کیا۔

یہ بھی پڑھیے
خصوصی رپورٹ : گجر بکروال قبیلے کی تاریخ اور ان کے پیچیدہ مسائل

سنہ 2004 میں وہ اڈیشنل ڈائیریکٹر جنرل آف پولیس کے عہدے سے سبکدوش ہوئے اور اس کے بعد وہ پورے طریقے سے گجر برادری کی فلاح و بہودی کے کام میں مصروف ہو گئے۔

تقریب کے دوران فاروق عبداللہ نے اپنے خطاب میں مسعود چودھری کی خدمات پر روشنی ڈالی اور ان کے کام کو سراہا۔ گجر دیش چیریٹیبل ٹرسٹ کے چیئرمیں عبد الحمید چودھری کی زیر صدارت یہ تقریب منعقد کی گئی تھی، اس دوران مشہور گجر اسکالر ڈاکٹر جاوید راہی بھی موجود رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details