Ram Navami 2023 منوج سنہا کی رام نوامی کے موقع پر جموں میں ماتا بھدر کالی مندر میں پوجا - جموں ماتا بھدر کالی مندر
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بھگوان رام کے جنم دن کے بطور منائے جانے والے تہوار ' رام نوامی' کے مقدس موقع پر لوگوں کو مبارک باد پیش کی۔
Published : Oct 23, 2023, 3:45 PM IST
سرینگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کو رام نوامی کے مقدس موقع پر تھلوال جموں میں ماتا بھدر کالی کے زیر تعمیر مندر میں حاضر ہو کر پوجا کی۔انہوں نے کہا کہ ماتا بھدر کالی استھاپن ٹرسٹ (ایم بی اے ٹی) نے اس مندر کی تعمیر کا کام ہاتھ میں لیا ہے جس کو شمالی کشمیر کے ہندواڑہ میں واقع قدیم ماتا بھدر کالی مندر کے طرز پر تعمیر کیا گیا جائے گا۔
قبل ازیں موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے بھگوان رام کے جنم دن کے بطور منائے جانے والے تہوار ' رام نوامی' کے مقدس موقع پر لوگوں کو مبارک باد پیش کی۔