جموں:جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر سروس سلیکشن بورڈ نے جو امتحانات ملتوی کیے ہیں وہ جلد ہی منعقد کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری نوکریوں کی بھرتی عمل میں شفافیت انتظامیہ کی سب سے اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو کوئی شک ہے تو اس کا ازالہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اب جموں و کشمیر میں مرٹ کی بنیادوں پر سرکاری نوکریاں دی جائے گی اورا س میں کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا
واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں گزشتہ کئی روز سے ایس ایس بی امیدواروں نے جموں اور سرینگر میں ایس ایس بی کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ احتجاجی ممبئی کی کمپنی ایپ ٹیک کو بلیک لسٹڈ کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ بتادیں کہ جموں وکشمیر سروس سلیکش بورڈ نے سرکاری نوکری کی بھرتی کے لیے کمپوٹر ٹسٹ کے لیے اپیٹ ٹیک کمپنی کو کنٹریٹ دیا تھا۔ ایپ ٹیک کمپنی کئی ریاستوں میں پہلے سے ہی بلیک لسٹڈ ہے۔
مزید پڑھیں:JKSSB Defers Computer Based Examinations جموں و کشمیر ایس ایس بی کے امتحانات مؤخر
محبوبہ مفتی کے جانب سے حالیہ نجی حملے کے سوال کے جواب میں منوج سنہا نے کہا کہ وہ اس پر یہی کہے گئے کہ جموں وکشمیر انتظامیہ نے 47 لوگوں کو نوکری سے برطرف کیا ہےجن پر ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔انہوں نے کہا کہ جو بات انہوں نے کہی ہے وہ سچ ہے۔