اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں: بس اسٹینڈ، کار پارکنگ اور تجارتی کمپلیکس کا افتتاح

جموں شہر کو ایک فعال، عوام دوست اور کشادہ بنانے کے لیے لیفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو جنرل بس سٹینڈ اور 213.08 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی کثیر المنزلہ کار پارکنگ اور کمرشل کمپلیکس کا افتتاح کیا۔

By

Published : Feb 11, 2021, 10:15 PM IST

Manoj Sinha
منوج سنہا

جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے تعمیر کی گئی نیا باس اسٹینڈ 60.064 مربع کلو میٹر پر پھیلا ہوا اس میں 80 بسوں کو پارک کرنے کی گنجائش موجود ہے۔ اس کے علاوہ 1312 چھوٹی موٹر گاڑیوں، 177 ٹو وہیلر گاڑیوں کے لئے بھی پارکنگ کی سہولیت اور 239 دوکانوں کے علاوہ ریسٹورنٹس اور فوڈ کورٹس کے لئے بھی جگہ دستیاب کرائی گئی ہے۔

منوج سنہا

اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لیفٹینٹ گورنر نے جنرل بس سٹینڈ و کثیر المنزلہ کار پارکنگ عوام کے نام وقف کرنا سماجی اور بنیادی ڈھانچہ کی جامع ترقی کی جانب ایک قدم ہے تاکہ تجارت سے وابستہ طبقے اور عام شہریوں کے لئے لازمی سہولیات دستیاب کرائی جا سکیں۔

انہوں نے پروجیکٹ کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئےجموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے حکام بشمول انجینئرز اور کام گار طبقے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکام نے محنت شاقہ اور اہلیت کو کام میں لا کر اس بڑے پروجیکٹ کو حقیقت کا روپ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی مزید پارکنگ سہولیات جموں میں تعمیر کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر کو گلیشرز سے خطرہ ؟

اس موقع پر میئر جموں میونسپل کارپوریشن، پرنسپل سیکرٹری مکانات و شہری ترقی اور وائس چئیر پرسن جے ڈی اے نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details