جموں : منگل کو جموں کے گاندھی نگر کے علاقے میں ایک سانحہ پیش آیا۔ اس سانحہ میں ایک شخص کی موت واقعہ ہوئی۔تفصیلات کے مطابق جموں کے گاندھی نگر میں منگل کے روز ایک درخت اچانگ گر گیا ۔ اس درخت کی زد میں ایک شخص آیا جس کی موت واقعہ ہوئی۔ متوفی کی شناخت 58 سالہ بھارت بھوشن کے بطور ہوئی ہے۔متوفی کی لاش کو قانونی لوزامات پورے کرنے کے لیے جی ایم سی جموں منتقل کیا گیا ، جہاں لاش کا پوسٹ مارٹم کرکے آکری رسومات کے لیے لواحقین کے سپرد کیا جائے گا۔
دریں اثناہ، شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے لولاب علاقے میں گزشتہ ہفتے بجلی کا کرنٹ لگنے سے زخمی ہونے والے مزدور نے منگل کی صبح ہسپتال میں دم توڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق تھنڈوسہ لولاب کے اعجاز احمد میر ان دو مزدوروں میں شامل تھے جنہیں گزشتہ جمعہ کو لولاب کے دلباغ علاقے میں بجلی کا جھٹکا لگنے کے بعد ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ۔ بتایا جارہا ہے کہ دونوں مزدور ایک لوہے کے کھمبے کو کھڑا کر رہے تھے جس دوران وہ ہائی ٹینشن تار سے جا لگا جس کے بعد دنوں مزدوروں کرنٹ لگنے سے بے حوش ہوگئے۔