جموں: جموں کے اکھنور سیکٹر کے ایک علاقے میں بین الاقوامی سرحد کی حفاظت کرنے والے سیکورٹی فورسز نے ہفتہ کی صبح دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ جس میں ایک درانداز ہلاک ہوگیا۔ حکام نے بتایا کہ آپریشن اس وقت شروع ہوا جب بھاری ہتھیاروں سے لیس عسکریت پسندوں کے ایک گروپ کو صبح سویرے اکھنور کے کھور سیکٹر میں سرحد کے اُس پار سے اس طرف گھسنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
حکام کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے دراندازی کرنے والے عسکریت پسندوں پر موثر گولہ باری کی اور ان میں سے ایک زخمی ہو کر نیچے گر گیا۔ تاہم اہل کاروں نے بتایا کہ متوفی کی لاش کو اس کے ساتھی بین الاقوامی سرحد کے اس پار گھسیٹ کر لے گئے۔