ایس ایس پی ونئے شرما نے کہا کہ ’’ ہمیں اطلاع موصول ہوئی تھی ایک ٹرک کشمیر سے پنجاب کی جانب نشیلی اشیاء لیکر جارہا ہے جس کی وجہ سے ہماری ٹیم نے اس پر کاروائی کرتے ہوئے ٹرک کو لوکیٹ کرکے گرفتار کیا اور جب اسکی تلاشی لی گئی تو اس میں پھلوں کے ساتھ ساتھ 35 کلوگرام حشیش بھی برآمد کیا گیا۔‘‘
جموں میں منشیات سمیت 2 افراد گرفتار - 35 کلوگرام حشیش بھی برآمد
جموں میں انٹی نارکوٹکس ٹاسک فورس نے 35 کلوگرام نشیلی اشیاء حشیش کو ایک ٹرک سے ضبط کرنے کے ساتھ ساتھ دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔
ایس ایس پی ونئے شرما
اس سلسلے میں دو لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن کا تعلق ریاست راجستھان کے اجمیر شہر سے ہے۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ یہ ٹرک کشمیر سے ممبئی کے واشی کی جانب جارہے تھے۔ اس ضمن میں کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔