جموں:لیفٹیننٹ گورنر نے کووِڈ ٹاسک فورس اور ضلع ترقیاتی کمشنروں، ایس پیز کے ساتھ جموں و کشمیر یوٹی میں کووِڈ ۔19 کی صورتحال کا جائزہ لیا Covid-19 situation in J&K
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے تمام 20 اَضلاع کے کووِڈ ٹاسک فورس اور ضلع ترقیاتی کمشنرز، ایس پیز کے ساتھ میٹنگ کے دوران جموں و کشمیر یوٹی میں کووِڈ۔19 کی صورتحال کا جائزہ لیا۔Lt Governor reviews Covid-19 situation
ایل جی نے جموں و کشمیرمیں کوویڈ 19 کی صورتحال کا جائزہ لیا لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ وَبائی صورتحال میں بہتری آئی ہے اور حکام ایس او پیز کی مکمل پابندی کو یقینی بناتے ہوئے آہستہ آہستہ سکولز کو دوبارہ کھولنے اور آف لائن کلاسز کے اِنعقاد کے لیے آگے بڑھ سکتے ہیں۔ Reopening of schools
اُنہوں نے ضلع اِنتظامیہ کو ہدایات جاری کیں کہ وہ حکام کی مدد سے سکولز کو دوبارہ کھولنے، صفائی ستھرائی، ٹرانسپورٹیشن، سکولی تعلیم بحال کرنے کے لیے ماحول کو یقینی بنائیں۔
مرکز کی طرف سے جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق حاضری سے متعلق والدین / سرپرست کی رضامندی حاصل کی جائے گی اور حاضری میں بھی نرمی برتی جائے گی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ والدین کی رضامندی سے گھر سے تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلباء کو ایسا کرنے کی اجازت ہوگی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے 15برس سے 18برس تک عمر کے گروپ کے لیے ٹیکہ کاری اور گولڈن کارڈز کی تقسیم کے لیے کوششوں کو تیز کرنے کے لیے ضلع اَفسران کو ہدایات دیں۔
اِس سے قبل محکمہ صحت و طبی تعلیم کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری وویک بھارد واج نے کووِڈ۔19 کی صورتحال پیش کی۔
اس دوران انہوں کورونا کے فعال کیسز، ٹیسٹنگ، 15 برس سے 18 برس تک عمر کے لوگوں کے رابطے کا پتہ لگانے اور ٹیکہ کاری، سی اے بی کی عمل آوری، اے بی پی ایم ۔ جے اے وائی اور اے بی پی ایم ۔ جے اے وائی صحت کے تحت ہفتہ وار اور مجموعی بی آئی ایس رجسٹریشن کی پیش رفت میں حاصل کردہ فیصد کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ Distribution of Sehat Golden Cards
یہ بھی پڑھیں : J&K Govt signs MoC with New Zealand G2G: بھیڑ پروری کیلئے نیوزی لینڈ جی 2 جی کے ساتھ ایم او سی پر دستخط
اُنہوں نے کہا کہ 15 برس سے 18 برس عمرتک کے گروپ کے لئے ٹیکہ کاری میں نمایاں اِضافہ ہوا۔
لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا، ڈی جی پی دِلباغ سنگھ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ خزانہ اتل ڈولو، پرنسپل سیکرٹری محکمہ تعمیرات عامہ ( آر اینڈ بی ) شیلندر کمار، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار، پرنسپل سیکرٹری صنعت و حرفت رنجن پرکاش ٹھاکر، اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ، صوبائی کمشنر کشمیر پانڈورانگ کے پولے، صوبائی کمشنر جموں ڈاکٹر راگھو لنگر، آئی جی پی کشمیر وِجے کمار، ضلع ترقیاتی کمشنروں اور ایس ایس پیز نے ذاتی طور پر اور بذریعہ ورچیول موڈ میٹنگ میں شرکت کی۔