مرکز کے زیر انتظؔام خطہ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج راج بھون میں امرناتھ شرائن بورڈ (SASB) کی 44ویں میٹنگ کی صدارت کی۔شرائن بورڈ کے ارکان سوامی اودھیشانند گری جی مہاراج، ڈی سی رینا، کیلاش مہرا سادھو، کے این رائے، کے این شریواستو، پتمبر لال گپتا، ڈاکٹر شیلیش رینا، پروفیسر وشوامورتی شاستری اور ہ منجو گرگ نے یاتریوں کے لیے سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے اپنے تجاویز کا اشتراک کیا۔اس میٹنگ میں یاترا کو پریشانیوں سے پاک بنانے کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر مندیپ کے بھنڈاری آئی اے ایس نے ایک تفصیلی پریزنٹیشن پیش کیا، اور بورڈ کوامرناتھ یاترا-2023 کے مختلف پہلووں بشمول یاترا کے لیے رجسٹریشن، ہیلی کاپٹر خدمات کی فراہمی، یاترا کیمپس، لنگر،این جی او خدمات، یاتریوں کو سروس فراہم کرنے والوں کے لیے انشورنس کور وغیرہ سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر چیف انجینئر بی آر او نے میٹنگ کو یاترا ٹریکس کی دیکھ بھال، بحالی اور ترقیاتی کاموں سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کیا۔