لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں راج بھون میں "عوام کی بات" ویب سائٹ شروع کی۔ اس کے علاوہ آدھا گھنٹہ طویل ریڈیو پروگرام ہر مہینہ کے تیسرے اتوار کو (اپریل سے) نشر کیا جائے گا جس میں عوامی شکایات کو سنا جائے گا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یہ عوام کی شرکت کے تصور کو مستحکم کرنے کی طرف ایک اچھا قدم ہے جس کے ذریعے لوگوں کی شکایات کو سنا جائے گا۔