اردو

urdu

ETV Bharat / state

لیفٹیننٹ گورنر نے پبلک ورکس کے آن لائن مینجمنٹ سسٹم کا اغاز کیا - سنٹر فار ڈویلپمنٹ آف ایڈوانسڈ کمپیوٹنگ

منوج سنہا نے محکمہ پبلک ورکس (آر اینڈ بی) کو آن لائن پورٹل اور موبائل ایپس تیار کرنے، محکمہ کے مجموعی کام میں شفافیت بڑھانے اور عوامی شمولیت پر مبارکباد دی۔

لیفٹیننٹ گورنر نے پبلک ورکس کی ای-پورٹل کا اغاز کیا
لیفٹیننٹ گورنر نے پبلک ورکس کی ای-پورٹل کا اغاز کیا

By

Published : Apr 7, 2021, 9:36 AM IST

ای گورننس ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور سسٹم میں شفافیت لانے کی طرف ایک اہم قدم کے طور پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جے کے پبلک ورکس - آن لائن مینجمنٹ، مانیٹرنگ اینڈ اکاؤنٹنگ سسٹم (جے کے پی ڈبلیو - او ایم ایم اے ایس) کا آغاز کیا۔ اس کے علاوہ دو ایپس- 'ہماری سڑک' اور 'تعمیر و ترقی' کو بھی شروع کیا گیا۔

آن لائن اقدامات کو سنٹر فار ڈیولپمنٹ آف ایڈوانسڈ کمپیوٹنگ (سی - ڈی اے سی) اور جے اینڈ کے ای گورننس ایجنسی، آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کے ذریعہ تیار کیے گئے ہیں اور اس سے انفراسٹرکچر کی مکمل آن لائن مینجمنٹ اور مانیٹرنگ میں آسانی، جی آئی ایس قابل انفراسٹرکچر مینجمنٹ سسٹم، سڑکوں کی جیو ٹریکنگ، انفراسٹرکچر کی آن لائن تلاش (نقشے پر تلاش)، جی آئی ایس معلومات اور انفراسٹرکچر کے اضافہ پر نظر رکھنے میں مدد ملے گی۔

اس کو انسانی وسائل کی سرگرمیوں یعنی مکمل آٹومیشن کے بھی قابل بنایا گیا ہے۔ اس سے ملازمین کی آن لائن تفصیلات، آن لائن سنیارٹی لسٹ، آن لائن اے پی آر، نئے ملازم کو شامل کرنے کے علاوہ ملازمین کی معلومات دستیاب ہوں گی۔

لیفٹیننٹ گورنر نے محکمہ پبلک ورکس (آر اینڈ بی) کو آن لائن پورٹل اور موبائل ایپس تیار کرنے، محکمہ کے مجموعی کام میں شفافیت بڑھانے اور عوامی شمولیت پر مبارکباد دی۔

لیفٹیننٹ گورنر نے بتایا کہ محکمہ پی ڈبلیو (آر اینڈ بی) کے کام میں زیادہ شفافیت اور احتساب لانے کے لئے انسانی وسائل کی سرگرمیوں، انفراسٹرکچر کی انتظامیہ اور نگرانی، منصوبے کی تجویز اور تخمینہ، پروجیکٹ پر عمل اور کوالٹی کنٹرول کی مکمل آٹومیشن کی جارہی ہے۔

اس کے علاوہ، نئے آن لائن اقدامات کا مقصد نئی شکایات کی آن لائن رجسٹریشن، شکایات کا سراغ لگانا، آن لائن مانیٹرنگ اور ریئل ٹائم شکایات رپورٹ جیسی اہم خصوصیات کا احاطہ کرتے ہوئے شکایات مینجمنٹ سسٹم کو زیادہ مضبوط اور جوابدہ بنانا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details