اردو

urdu

ETV Bharat / state

سابق میجر جنرل آر این چھبر کے انتقال پر تعزیت - جموں و کشمیر

چھبر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ مادر وطن کے لئے میجر جنرل (ر) کی خدمات آئندہ نسلوں کو قوم کی خدمت کے لئے ترغیب دیتی رہیں گی۔

سابق میجر جنرل آر این چھبر کے انتقال پر تعزیت
سابق میجر جنرل آر این چھبر کے انتقال پر تعزیت

By

Published : Nov 22, 2020, 10:38 PM IST

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے میجر جنرل (ریٹائرڈ)، آر این چھبر کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔

سنہ 1962 کی ہند - چین جنگ، 1965ء اور 1971ء کی پاک - بھارت جنگوں میں حصہ لینے والے میجر جنرل (ر)، آر این چھبر کو ان کی مثالی خدمات کے سبب وشیشٹ سیوا میڈل سے بھی نوازا گیا تھا۔

چھبر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ مادر وطن کے لئے میجر جنرل (ر) کی خدمات آئندہ نسلوں کو قوم کی خدمت کے لئے ترغیب دیتی رہیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ 1962 کی ہند - چین جنگ، 1965ء اور 1971ء کی پاک - بھارت جنگوں کے دوران ان کی شراکت کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

لیفٹیننٹ گورنر نے لواحقین کے لئے صبر کی دعا کی ہے کہ وہ اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details