اردو

urdu

ETV Bharat / state

لیفٹیننٹ جنرل نوین سچدیوا نے نگروٹہ کے وائٹ نائٹ کور کی کمان سنبھالی - جنرل افیسر کمانڈنگ

GOC White Knight Corps لیفٹیننٹ جنرل سچدیوا کی پیر پنچال خطے میں تقرری اس وقت کی گئی ہے جب خطے میں سخت سکیورٹی خدشات پائے جا رہے ہیں۔

Etv BharatLt Gen Navin Sachdeva assumes command of Nagrotas White Knight Corps
لیفٹیننٹ جنرل نوین سچدیوا نے نگروٹہ کے وائٹ نائٹ کور کی کمان سنبھالی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 1, 2024, 5:10 PM IST

جموں: لیفٹیننٹ جنرل نوین سچدیوا نے پیر کے روز نگروٹہ کے وائٹ نائٹ کور جس کو 16 کور سے بھی یاد کیا جاتا ہے، کے جنرل افیسر کمانڈنگ (جی او سی) کے بطور کمان سنبھالی۔انہوں نے لیفٹیننٹ جنرل سندیپ جین کی جگہ پر یہ عہدہ سنبھالا۔ لیفٹیننٹ جنرل نوین سچدیوا پہلے دلی میں آرمی ہیڈکوارٹر میں تعینات تھے۔


اے ڈی جی پی آئی انڈین آرمی نے پیر کے روز سماجی رابطہ گاہ 'ایکس' پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ 'لیفٹیننٹ جنرل نوین سچدیوا نے لیفٹیننٹ جنرل سندیپ جین سے وائٹ نائٹ کور کی کمان سنبھالی'۔


پوسٹ میں کہا گیا کہ کور کمانڈر نے وائٹ نائٹ کور کے تمام رینکس پر اعلیٰ ترین درجے کی آپریشنل تیاریوں کو بر قرار رکھنے اور خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لئے انتھک محنت کرنے کی تاکید کی۔


لیفٹیننٹ جنرل سچدیوا کی پیر پنچال خطے میں تقرری اس وقت کی گئی ہے جب خطے میں سخت سکیورٹی خدشات پائے جا رہے ہیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق اس خطے میں سال 2023 کے دوران کئی عسکریت پسندانہ حملے ہوئے جن میں 19 سکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ 7 عام شہری بھی از جان ہوئے۔

مزید پڑھیں:


(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details