اردو

urdu

ETV Bharat / state

ملک کے دیگر حصوں کی طرح جموں میں بھی چکہ جام - کانگریس پارٹی کارکنان

ملک بھر میں کسان تنظیموں کے اعلان پر چکہ جام کیا گیا۔ وہیں، جموں میں کانگریس پارٹی کارکنان نے کسانوں کی حمایت میں سڑک پر اتر کر نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کیا۔

Chakka Jam in Jammu
ملک کے دیگر حصوں کی طرح جموں میں بھی چکہ جام

By

Published : Feb 6, 2021, 9:18 PM IST

جموں میں نئے زرعی قوانین کے خلاف کسان تنظیموں کے چکہ جام کی حمایت میں انڈین نیشنل کانگریس کے کارکنان نے نروال چوک میں احتجاجی دھرنا دیا۔ اس احتجاج کی قیادت جموں کشمیر کانگریس کے صدر غلام احمد میر کررہے تھے۔ وہیں، ان کے ہمراہ کانگریس پارٹی کے سیئنر رہنما رمن بلا اور جموں کشمیر کانگریس کے ترجمان راویندر شرما بھی تھے۔

ملک کے دیگر حصوں کی طرح جموں میں بھی چکہ جام




اس دوران کانگریس پارٹی کے کارکنان نے بی جے پی حکومت کے خلاف خوب نعرے بازی کی۔ کانگریس پارٹی کے صدر جی اے میر نے نامہ نگاروں سے کہا کہ' کانگریس پارٹی نے کسانوں کی حمایت میں آج ملک بھر میں تین گھنٹے کا چکہ جام کیا۔ کانگریس کارکنان ہمیشہکسانوں کے ساتھ اپنی وابستگی اور یکجہتی کا مظاہرہ کرتے رہے ہیں اور ہم آج بھی کسانوں کو اپنا تعاون دیں گے۔



مزید پڑھیں:ادھمپور: فرضی نمبر کی کار ضبط


انہوں نے مرکز کی مودی حکومت کوشدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملک کے کسان فصل اگا کر ہمارے لئے کھانے کا انتظام کرتے ہیں۔ وہ آج دارالحکومت دہلی کی سڑکوں پرسخت سردی میں کئی روز سے دھرنا اور احتجاج کر رہے ہیں جبکہ مودی سرکار کسانوں کی بات سننے کے لئے تیار نہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details