جموں میونسپل کارپوریشن Jammu Municipal Corporation کے 'اڈاپٹ ۔ اے ۔ پارک' Adopt-A-Park پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا Lieutenant Governor Manoj Sinha نے کہا کہ صاف ستھرا اور کوڑا کرکٹ سے پاک خوبصورت پارکز Beautiful Parks کے قیام کیلئے عوام کی شرکت اور کمیونٹی کے تعاون کی ضرورت ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر Lieutenant Governor نے زور دے کر کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے بہترین ماحولیاتی نظام Pollution Free City کی تعمیر کرنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔ درختوں اور پودوں کا تحفظ ہماری قدیم ثقافت اور روایات میں شامل ہے۔
دراصل جموں میونسپل کارپوریشن Jammu Municipal Corporation نے اڈاپٹ اے پارک پروگرام کا آغاز کیا ہے، جس کے تحت مقامی کمیونٹیز، فلاحی انجمن اور دیگر تنظیموں کو محلے کے پارکز کی دیکھ بھال اور صفائی کی ذمہ داری سونپی جائےگی۔ اس پہل کے تحت جموں شہر کے مختلف مقامات پر باشعور اور ذمہ دار شہریوں کی طرف سے پہلے ہی 17 پبلک پارکز کو گود لیا جا چکا ہے۔
اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر نے ڈاکٹر میتالی گپتا اور جموں میونسپل کارپوریشن Jammu Municipal Corporation کو منفرد اور اہم پہل کے ساتھ ایک نیا انقلاب شروع کرنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ اڈاپٹ اے پارک Adopt-A-Park ماحول کے تحفظ کے بارے میں شعور ہر گھر تک پہنچانے کا ایک موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے قدیم ثقافتی نظام کی پیروی کرنی چاہئیے جو ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ درختوں اور پودوں کا تحفظ Protection of Trees And Plants ہماری روز مرہ کی زندگی کا حصہ بننا چاہیے تاکہ ہمارے شہر کو مزید خوبصورت، آلودگی سے پاک اور ماحول دوست بنایا جا سکے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ آج سے زیادہ ماحولیات کو بحال کرنے کی اتنی ضرورت کبھی نہیں تھی۔